شاردا روزویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ایس آ ئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ اور ثبوت سے چھڑچھاڑ کے الزام کاسامناکرنے والے کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار نوٹس کے باوجود سی جی او کمپلیکس میں حاضر نہیں ہوئے۔
سابق پولیس کمشنر نے سی جی او میں حاضری نہ دینے پر واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 17 مئی کو سپریم کورٹ نے شارداچٹ فنڈ گھوٹالے کیس میں کولکاتا پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار پرگرفتارنہ کرنے کی عائد پابندی ہٹالی تھی۔
راجیو کمار کے وکیل نے اپنے مکل کو گرفتاری سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔لیکن سپریم کورٹ نے راجیو کمار کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
سی بی آ ئی نے راجیوکمار کے خلاف لک آ ؤٹ نوٹس جا ری کرتے ہوئے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔