ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال کے حالات پر الیکشن کمیشن کی میٹنگ

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں بی جے پی کے صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن نے آج میٹنگ کی۔

Election Commission of India
author img

By

Published : May 15, 2019, 2:56 PM IST

الیکشن کمیشن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مغربی بنگال کے انتخابی افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔

گزشتہ روز کولکاتہ میں امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ ترنمول کانگریس کی قیادت والی طلبہ تنظیم اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان پتھر بازی، آگ زنی، یہاں تک کہ ودیا ساگر کالج میں مشہور سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمے کو بھی توڑ دیا گیا۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی۔

اس حادثے میں تاحال 35 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے ممتابنرجی کی انتخابی ریلی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات شروع ہونے کے بعد سے ہی دونوں جماعتوں کے درمیان تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔19مئی کو ریاست کے نو پارلیمانی حلقوں میں پولنگ ہونی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.