ETV Bharat / briefs

ای ڈی کی میہول چوکسی کو ایئر ایمبولنس سے لانے کی پیشکش - Enforcement Directorate

انفورسمینٹ دائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ہیرے کاروباری میہول چوکسی نے پنجاب نیشنل بینک میں کیے گئے 13،000 کروڑ کے گھوٹالے کی تحقیقات میں کبھی تعاون نہیں کیا۔

میہول چوکسی
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 3:15 PM IST

جانچ ایجنسی ای ڈی نے ایئر ایمبولنس کے ذریعے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں مفرور چوکسی کو انیٹگوا سے بھارت لانے پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ ہیرا کاروباری میہول چوکسی پر 13 ہزار کروڑ کے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے میں مرکزی کردار اداکرنے کا الزام ہے۔

میہول چوکسی نے ایک حلف نامہ کورٹ میں داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ' وہ سنگین بیماریوں کی وجہ سے بھارت نہیں آسکتے جس کے جواب میں ای ڈی نے بھی کورٹ میں جوابی حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ انھیں بھارت لانے کے لیے ایئر ایمبولنس اور مہر ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ کریں گے۔'

ای ڈی نے اپنے جوابی حلف نامے میں مزید لکھا ہے: ' چوکسی بیماری کا جھوٹا بہانہ بنا کر کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اپنے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو ملتوی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔'

حلف نامے کے مطابق میہول چوکسی نے کبھی بھی تفتیش میں تعاون نہیں کیا ہے اور چوکسی نے غلط دعوی کیا تھا کہ ای ڈی نے اس کی 6،129 کروڑ کی جائداد قرق کی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ای ڈی نے چوکسی کی صرف 2،100 کروڑ کی جائداد قرق کی ہے۔

جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ چوکسی کے خلاف انٹرپول نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔چوکسی نے آنے سے منع کردیا تھا، جس وجہ سے اسے مفرور اور بھگوڑا قرار دے دیا گیا اور اسے متعدد دفعہ تفتیش میں تعاون کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن اس نے ہمیشہ سوالوں کو نظر انداز کیا۔

اس حلف نامہ کے جواب میں چوکسی نے کہا تھا کہ' وہ جیسے ہی صحتیاب ہوگا وہ بھارت واپس آئے گا اور اس نے ای ڈی کے دعوے کو سرے خارج کردیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا ہے۔

واضح رہے کہ میہول چوکسی اور اس کا بھتیجا نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے کلیدی ملزم ہیں، دونوں ملزمیں گزشتہ برس ہی ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.