اروڑہ نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کرکے انہیں 17ویں لوک سبھا کے منتخب اراکین سے متعلق نوٹفکیشن کی کاپی پیش کی۔ ان کے ساتھ الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور سشیل چندر بھی تھے۔
کووند نے اروڑہ کو ملک میں کامیابی کے ساتھ انتخابات مکمل کرانے کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کمیشن کے اراکین، حکام اور ملازمین کے علاوہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھی تعریف کی جن کی کوششوں اور مستعدی سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں پرامن طریقہ سے غیرجانبدارانہ انتخابات مکمل ہوسکے۔
صدر نے ملک کے کروڑوں رائے دہندگان کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور آئین اور جمہوری روایات کو قائم رکھا۔
اس سے پہلے صدر نے سولہویں لوک سبھا تحلیل کرنے کی کابینہ کی سفارش منظور کرلی اور اس طرح سولہویں لوک سبھا آج تحلیل کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے سترہویں لوک سبھا کا نوٹفکیشن صدرکو سونپا - سترہویں لوک سبھا
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے سنیچر کو صدر رامناتھ کووند کو 17ویں لوک سبھا کے نومنتخب اراکین کی فہرست سونپ دی۔