ایف سی ایسٹ بنگال نے آئی ایس ایل 21-2020 کے نئی جرسی کا اجرا کیا.
کولکاتا کے مشہور فٹبال کلب ایف سی ایسٹ بنگال نے انڈین سپر لیگ21-2020 کے اپنے پہلے ایڈیشن کو یادگار بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے.
ایف سی ایسٹ بنگال نے آئی ایس ایل کے اپنے پہلے ایڈیشن کے لئے ایک شاندار تقریب کے دوران نئی جرسی کا اجرا کیا.
اس موقع پر کلب کے عہدیداران کے علاوہ ٹیم کے برطانوی کوچ اور ملکی و غیرملکی فٹبالر موجود تھے.
اس موقع پر ایسٹ بنگال کے برطانوی کوچ روبی فاولر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' آئی ایس ایل کو یاد گار بنانا ہی ہمارا اولین مقصد ہے. '
انہوں نے کہا کہ میگا ٹورنامنٹ کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں. تمام کھلاڑی جوش و جذبے سے لبریز ہیں.
کھلاڑی بلند حوصلوں کے ساتھ آئی ایس ایل کے اپنے پہلے میچ میں کٹر حریف اے ٹی کے موہن بگان کے خلاف میدان میں اترنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں .
روبی فاولر کا کہنا ہے کہ مجھے پہلی مرتبہ بھارتی فٹبال کو دکھنے کا موقع ملا ہے اسے یاد بنانے کی کوشش کروں گا.
واضح رہے کہ انڈین سپر لیگ میں ایف سی ایسٹ بنگال کا پہلا مقابلہ کٹرحریف اے ٹی کے موہن بگان کے ساتھ ہو گا.