ETV Bharat / briefs

دھوپ کی شدت سے کوڑے دان میں آگ لگ گئی - دھوپ کی شدت سے کوڑے دان میں آگ لگ گئی

ریاست تلنگانہ میں گرمی اپنے شباب پر ہے اور روز بروز دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوتا جاہا ہے، فی الوقت حیدرآباد کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 12, 2019, 11:57 PM IST

شہر حیدرآباد میں گرمیوں کے دنوں میں دھوپ سے آگ لگنے کی واردات اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ جمعے کے روز دوپہر پرانی شہر کے قدیم میر عالم تالاب کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ایک کوڑے دان میں شدید دھوپ اور گرمی کی وجہ سے آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ ویڈیو

مقامی لوگوں کے مطابق دھوپ کی شدت کی وجہ سے آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا، بعض افراد نے قومی شاہراہ کے کنارے واقعہ اس کوڑے دان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' لب سڑک موجود اس کوڑے دان میں لگنے والی آگ سے راہ گیروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام نے بلدیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر اسے کوڑے دان کو منتقل کرنے مطالبہ کیا'۔

Intro:ریاست تلنگانہ میں دھوپ کی شدت روز بروز شدت اختیار
کرتی جا رہی ہے درجہ حرارت تقریبا 40 ڈگری تک پہنچ چکا ہے موسم گرما میں دھوپ کی شدت کی وجہ سے کبھی کبھار آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ آج دوپہر پرانی شہر کے قدیم میر عالم تالاب کے قریب قومی شاہراہ پر واقع ایک کوڑے دان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا لیکن کثیف دھواں کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے قومی شاہراہ پر گزرنے والی گاڑیوں اور راہگیروں کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر اک شعلوں سے ہونے والے چھوٹے دھماکوں سے راہ گیروں میں خوف طاری ہوگیا مقامی افراد نے آتش فروع عملے کو اس کی اطلاع دیں تاہم کافی تیر کے باوجود آتش فرو عملہ جائے واقعہ پر نہیں پہنچ سکا نہ ہی بلدی عہدیداروں نے ادھر کا رخ کیا

Body:مقامی افراد کے مطابق دھوپ کی شدت کی وجہ سے آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا بعض افراد نے قومی شاہراہ کے کنارے واقعہ اس کوڑے دان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لب سڑک موجود اس کوڑے دان میں لگنے والی آگ سے راہ گیروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے عوام نے بلدیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری اس کی منتقلی کا مطالبہ کیا

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.