ETV Bharat / briefs

ہوائی جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں میں کمی

مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے. چاروں طرف خوشگوار ماحول ہے.

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 4:11 PM IST

کورونا وائرس کے سبب تہواروں کے سیزن کے دوران کولکاتا میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں میں زبردست کمی آئی ہے.

مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے. چاروں طرف خوشگوار ماحول ہے.

کورونا وائرس کے سبب دوسرے شعبوں کی طرح ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں پر گہرا اثر پڑ رہا ہے.

موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیرپوڑت پر صرف 30 ہزار 338 لوگوں کی آمد اور روانگی ہوئی.

جبکہ گزشتہ سال تہوار کے چار دنوں کے دوران تقریباً دو لاکھ لوگوں کی آمد اور روانگی ہوئی تھی.

ذرائع کے مطابق ان چار دنوں کے دوران کولکاتا ائیرپورٹ پر محض تین بین الاقوامی چھاؤں کی آمد ہوئی.

اس کے علاوہ گھریلو طیاروں کی توقع کے مطابق ہونے کے باوجود مسافروں کی تعداد بہت ہی کم رہی جو کاروبار کے لئے تشویش کا باعث ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی جہاز وں سے سفر کرنے والوں میں کمی کی سب سے بڑی وجہ حکومتی گائیڈ لائن ہے. گھریلو پروازوں کے لئے الگ اور بین الاقوامی فلائٹ کے لئے الگ گائیڈ لائن ہے.

اسی وجہ سے مسافر ایک ریاست سے دوسری ریاست کے لئے جہاز کے بجائے پرائیوٹ گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں.

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مدنظر مغربی بنگال میں ہوائی خدمات معمول کے مطابق اب بھی نہیں ہوئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.