افغانی فوج کی کور سیلاب نے جمعہ کو بیان جاری کرکے بتایا کہ ضلع خوگيانی میں جمعرات کو اتحادی افواج کے ڈرون فضائی حملے میں آٹھ داعش کے دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں داعش مقامی کمانڈر ابو زار بھی شامل ہے، اطلاع کے مطابق اس حملے میں کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
کابل سے 120 کلومیٹر مشرق میں واقع اس پہاڑی صوبے میں سکیورٹی فورسز اور داعش کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
افغان ایئر فورس اور نیٹو کی قیادت والی اتحاد ی فورسز نے حالیہ دنوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملے تیز کردیئے ہیں۔
خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم نے ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔