ETV Bharat / briefs

امریکی صدر کا دورہ جاپان - welcomewelcome

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنیچر جاپان کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔

امریکی صدر کا دورہ جاپان
author img

By

Published : May 25, 2019, 10:21 AM IST

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان پہنچ گئے ہیں، وہ پیر کے روز شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ مَساکو سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ شہنشاہ جاپان کی پہلی مئی کو تخت نشینی کے بعد وہ ان سے ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے۔

امریکی صدر کا دورہ جاپان
امریکی صدر کا دورہ جاپان

خیال رہے کہ پیر ہی کے روز ٹرمپ وزیراعظم شنزو آبے سے بھی ملاقات کریں گے اور شمالی کوریا کے کارندوں کے ہاتھوں اغواش افراد کے اہل خانہ سے بھی ملیں گے، جبکہ شام کو ان کے اعزاز میں شاہی محل میں عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ٹرمپ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے جاپان کے ساتھ امریکی تجارتی خسارے پر بات کریں گے، لیکن ایک سینئر امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ اس دورے کا بنیادی مقصد شہنشاہ کی تخت نشینی کے ساتھ شروع ہونے والے رے وا عہد کی خوشی منانا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ اپنے دورے کے آخری روز جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جنگی جہاز کاگا کی سواری کریں گے اور جاپان میں تعینات امریکی بحریہ فوجیوں کے ساتھ ساتھ جاپانی اہلکاروں سے بھی خطاب کریں گے۔

امریکی صدر اتوار کے روز آبے کے ساتھ گلف کھیلیں گے، جس کے بعد وہ ٹوکیو میں موسم گرما کے گرینڈ سومو ٹورنامنٹ کے آخری دن کی کشتیاں دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب پہلوان کو خصوصی ٹرافی بھی تقسیم کریں گے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.