ETV Bharat / briefs

جمعیۃ علماء ارریہ کی ورچوئل نشست میں مختلف مسائل پر غور و خوص

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 5:17 PM IST

عالمی وبا کورونا اور لاک ڈاؤن پروٹوکال کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند ضلع ارریہ (م) کی جانب سے ورچول نشست کا اہتمام کیا گیا۔

جمعیۃ علماء ارریہ کی ورچوئل نشست میں مختلف مسائل پر غور و خوص
جمعیۃ علماء ارریہ کی ورچوئل نشست میں مختلف مسائل پر غور و خوص

جمعیۃ علماء ارریہ کی ورچول نشست کی صدارت ضلع صدر ڈاکٹر عابد حسین نے کی جبکہ مفتی اطہر القاسمی جنرل سکریٹری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ ورچول نشست کے تمام شرکاء نے مولانا محمود مدنی کو جمعیۃ علماء ہند کا صدر اور مولانا حکیم الدین قاسمی کو جنرل سکریٹری بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

اس نشست کے آغاز پر امیر الہند قاری عثمان منصورپوری و دیگر علمائے کرام کے سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ورچول نشست میں ضلع کے مختلف بلاکس اور پنچایتوں سے 30 ذمہ داروں نے شرکت کی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل و دیگر ضروری تجاویز پر اظہار خیال کیاگیا۔

جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ساری دنیا میں صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔ ایسے حالات میں انسانیت کو بچانے کی کوششوں کی سراہنا کی جانی چاہئے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے نافذ گائیڈ لائن کی سختی سے پاسداری کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ انہوں نے وبا سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور طبی ماہرین کے مشورہ پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔

جمعیۃ کے ضلع صدر ڈاکٹر عابد حسین نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کو لوگوں کی مدد کےلیے آگے آنا چاہئے۔ نائب سکریٹری مولانا ساجد حسین ندوی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدارس اسلامیہ بند ہیں، ایسے میں قائم شدہ مکاتب کو مضبوط کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ماسٹر عمر حسین نے کہا کہ جمعیۃ کی جانب سے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی گئی ہے جبکہ ایسے ماحول میں بھی جمعیۃ نے اپنے عمل کو برقرار رکھا ہے۔ ورچوئل نشست میں جمعیۃ کے دیگر ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر میں جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.