ضلع میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف علاقوں میں محکمہ نے تقریباً 80 سے زائد کھیل کے میدان تعمیر کئے، لیکن ان میں سے ابھی بیشتر ابتدائی مراحل میں ہی ہیں اور ان پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ انہیں کھیلنے کے قابل بنایا جاسکے۔
ڈائیرکٹر نے حال ہی میں ارن بلاک کے چک ارسلان خان گاؤں میں ایک ایسے ہی تعمیر کئے گئے میدان کا جائزہ لینے کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ ہر پنچایت میں کم از کم ایک میدان کی تعمیر کر دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’بیشتر میدانوں کو کھیلوں کے قابل بنانے کے لیے ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔
انتظامیہ کی اس پہل کو نوجوانوں نے بہت ہی خوش آئند قرار دیا ہے۔