ریاست جموں و کشمیر میں ادھمپور کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کھیلو انڈیا کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلاک سطح کی مختلف ٹیمز نے حصہ لیا، جس میں کبڈی، کھو کھو، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، تائیکانڈو جیسے کھیل شامل تھے۔
ادھمپور کے ڈپٹی کمشنر پیوش سنگھ نے کھیلو انڈیا کو ہری جھنڈی دکھاکر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔
وہیں کھیلو انڈیا پر بات کرتے ہوئے میدان میں موجود کھلاڑیوں نے بتایا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی توانائی بھی ملتی ہے۔
اس طرح نے ٹورنامنٹ سے محض ریاست کا ہی نہیں بلکہ ملک کا نام بھی روشن ہوتا ہے۔
اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بچوں کو نہ صرف مختلف کھیلوں کی طرف راغب کرسکتے ہیں بلکہ انہیں ان کی پسند کے کھیلوں میں ٹرینڈ بھی کرسکتے ہیں اور اس سے ریاست اور ملک کے لیے نئے کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں۔
![سبھاش سٹیڈیم میں 'کھیلو انڈیا' کے تحت ٹورنامنٹ منعقد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/3528398_402_3528398_1560247995270.png)
ادھمپور کے ڈپٹی کمشنر پیوش سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ میں محض بلاک سطح کے ہی نہیں بلکہ گاؤں لیول پر بھی ترقی ہوگی، جس سے متاثر ہوکر زیادہ تر لوگ اپنے بچوں کو کھیل کی جانب راغب کریں گے، جس بھارت ترقی کی نئی منزلوں کو حاصل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نوجوانوں میں نشے کے عادی ہونے میں بھی کمی درج کی جائے گیاور اس کی وجہ بھارت کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔