ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزب اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فتح حاصل کرلی جس کی قیادت بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کررہی ہے جس نے 91 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ڈینش پارلیمنٹ میں کل 179 نشستیں ہیں۔
حکمران جماعت لبرل پارٹی وینسترے سے تعلق رکھنے والے ڈینش وزیراعظم لارس لوکے راسمیوسن نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹس کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔
میٹ فریڈرکسن کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں، اگر 41 سالہ فریڈرکسن وزیراعظم بنتی ہیں تو وہ ڈنمارک کی سب سے کم عمر وزیراعظم ہوں گی۔