مالیگاؤں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار سے ملاقات کرکے شہر مالیگاؤں کی اہم شاہراہوں کی خستہ حالی سے واقف کروایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے فوری طور پر 10 کروڑ روپئے کی گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ گرووار وارڈ گاندھی نگر علاقہ, مدنی نگر، رونق آباد، سردار نگر (نندی والا روڈ) ہزارکھولی، عبدالحمید روڈ (کسمباروڈ) کے علاوہ شہر کے سماب علاقے رمضان پورہ، دیانہ وغیرہ کی شاہراہوں کی تعمیر کی جاسکے۔
آصف شیخ نے نائب وزیراعلیٰ کو دیئے اپنے مکتوب میں کہا کہ شہر کی تقریباً سڑکیں خستہ حال ہے لیکن سب سے پہلے ان سڑکوں کی تعمیر انتہائی ضروری ہوگئی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر 10 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اجیت پوار نے جلدازجلد گرانٹ ریلیز کرنے کا تیقن دیا جبکہ محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا۔
وہیں دوسری جانب آصف شیخ نے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے بھی ملاقات کی 24 مئی کو مالیگاؤں میں 12 سالہ شیخ ارسلان کی لاش ملنے کے معاملہ میں فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس کیس کی تحقیقات کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی مالیگاؤں پولیس کو ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ شیخ ارسلان کی موت کا پتہ چل سکے جس پر وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں مالیگاؤں پولیس کو ہدایات دی جائے گی اور تحقیقات میں تیزی لانے کا حکم دیں گے۔