ETV Bharat / briefs

دہلی میں گرمی کی شدید لہر جاری

دہلی میں لوگوں کو گرمی سے کوئی راحت نہیں مل رہی ہیں اور آج کم از کم درجہ حرارت 29.4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم میں اوسط سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔

author img

By

Published : Jun 15, 2019, 2:44 PM IST

Updated : Jun 15, 2019, 2:50 PM IST

دہلی میں بڑتی گرمی لوگ پریشان

محکمہ موسمیات کے مطابق کہ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب کی سطح 49فیصد درج کیا گیا۔ پالم علاقہ میں صبح گیارہ بجے سے 12بجے کے درمیان 42ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ راجدھانی میں شدید گرمی کا قہر آئندہ بھی جاری رہنے کا اندازہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں آسمان صاف رہنے اورتیز ہوا چلنے کا انداز ہ ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ شہر میں ہواکا معیار خراب زمرہ میں رہا۔ صبح گیارہ بجے ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس 213درج کیا گیا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کے آثار ہیں۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے پانچ ڈگری سے زیادہ 45.2ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا

Intro:Body:

 Delhi Weather: Hot and dry conditions for another two-three days

Conclusion:
Last Updated : Jun 15, 2019, 2:50 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.