اسی درمیان دہلی حکومت کے چیف سکریٹری نے دہلی میں چل رہے تمام کوچنگ سینٹرز کی فائر سیفٹی کے لحاذ سے جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔
فائر محکمہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ، اگلے دو۔تین دن میں وہ علاقوں کی فہرست بناکر وہاں ٹیم کو تحقیقات کے لئے بھیجیں گے اور اس کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کرینگے۔
فائر محکمہ کے افسروں کا ماننا ہے کہ دہلی میں فائر سیفٹی سے متعلق خطرہ ایک الگ مقام پر پہنچ چکا ہے۔
فائر محکمے کے سابق ڈائیرکٹر کے مطابق آگ کتنی جان لیوا ہو سکتی ہے یہ اس بات پر منحصر ہے کہ عمارت کی ساخت کیسی ہے اور وہاں فائر سیفٹی کے انتظام کیسا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہلی میں زیادہ تر عمارتوں پر فائر سیفٹی کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا ہے۔