جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں احتجاج کررہے طلبا کا الزام ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 2018 میں بی جی سمسٹر کا امتحان ہوا اور 29 اپریل کو اس کے نتائج سامنے آئے، لیکن عالم یہ ہے کہ یونیورسٹی کے زیادہ تر طلبا کے نتائج بہتر نہیں تھے۔
دوسری جانب طلبا کشمیر یونیورسٹی کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کو جان بوجھ کر فیل کیا گیا۔
طلبا کا کہنا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی میں امتحانات کے لیے او ایم آر شیٹ کا سہارا لیا جاتا ہے اور ایسے میں او ایم آر شیٹ کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بیشتر طلبا محض کو چھ سے آٹھ نمبر ہی ملے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر عبدالباری سربراہ شعبہ جغرافیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعلیٰ حکام کی نوٹس جاری کیا ہے، جس پر جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔