ETV Bharat / briefs

اے این -32 میں سوار تمام 13 لوگوں کی موت - arunachal pradesh

اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع میں بھارتی فضائیہ کے حادثہ کا شکار مال بردار طیارہ اے این -32 میں سوار فضائیہ کے سبھی 13 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اے این -32 میں سوار تمام 13 لوگوں کی موت
author img

By

Published : Jun 13, 2019, 2:53 PM IST

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق طیارہ کے ملبے تک پہنچے راحتی ٹیم نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اس حادثے میں مارے گئے سبھی لوگوں کے کنبہ کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
اس سے پہلے 15 رکن راحتی ٹیم آج صبح طیارہ کے ملبے تک پہنچا تھا۔ ملبے کی جانچ میں پائلٹ ٹیم کا کوئی بھی ممبر زندہ نہیں ملا۔

اس سے قبل طیارہ کے ملبے تک پہنچنے کے لیے بدھ کو ایک 15 رکنی خصوصی ٹیم کو ہیلی ڈراپ کیا گیا تھا۔

اس ٹیم میں ایئر فورس، آرمی کے جوان و دیگر شامل تھے۔
راحتی ٹیم کو پہلے ایئر لفٹ کرکے ملبے کے پاس لے جایا گیا اور پھر انہیں ہیلی ڈراپ کیا گیا۔

اس سے قبل منگل کو بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارہ اے این -32 کا ملبہ اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع میں دیکھا گیا تھا۔

حادثہ والا علاقہ کافی اونچائی پر اور گھنے جنگلوں کے درمیان ہے، ایسے میں طیارہ کے ملبے تک پہنچانا سب سے چیلنجز کام تھا۔

راحتی ٹیم کو وہاں تک پہنچے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔ حادثے میں مارے گئے 13 لوگوں میں 6 افسر اور 7 ایئر مین ہیں۔

یاد رہے کہ ایسٹ اروناچل پردیش کی پہاڑیاں بے حد پراسرار مانی جاتی ہیں۔ اور یہاں پہلے بھی کئی بار ایسی طیاروں کا ملبہ ملا ہے۔ جو دوسرے عالمی جنگ کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔ جس جگہ پر طیارہ کا ملبہ ملا ہے۔ وہ تقریباً 12 ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.