ETV Bharat / briefs

'بابری مسجد کی لڑائی جاری رہے گی'

سماجی کارکن دانش قریشی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بنگال امام ایسوسی ایشن کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم ان کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔'

'بابری مسجد کی لڑائی جاری رہے گی'
'بابری مسجد کی لڑائی جاری رہے گی'
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 11:11 AM IST

رام مندر کی سنگ بنیاد کے بعد بنگال کی مشہور تنظیم 'بنگال امام ایسوسی ایشن' نے بابری مسجد کے تعلق سے ایک خط جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ 'بابری مسجد کی لڑائی جاری رہے گی۔'

'بابری مسجد کی لڑائی جاری رہے گی'

اس پر سماجی کارکن دانش قریشی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بنگال امام ایسوسی ایشن کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم ان کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اب تک تمام مسلم تنظیمیں رام مندر اور بابری مسجد کے معاملے پر اپنا دامن بچانے کا کام کر رہی تھیں۔ اس معاملے کے خلاف آواز بلند کرنا ان کا فرض ہے اور شہری ہونے کے ناطے بھی ان کی ذمہ داری ہے لیکن آخر کس وجہ سے تمام دینی تنظیمیں خاموش ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: گجرات: رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے پر دانشوروں کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ 'بابری مسجد کے تعلق سے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور ہر خاص و عام کو بابری مسجد کے لیے بنگال امام ایسوسی ایشن کی طرح آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.