ETV Bharat / briefs

قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے پرایس آئی ٹی کی تشکیل

ڈاکٹراورمریض کے قابل اعتراض ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کیس درج کیا گیا۔ ایس ایس پی راجوری نے قصوروار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

author img

By

Published : Jun 8, 2019, 2:42 PM IST

قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے پرایس آئی ٹی کی تشکیل

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری میں اس وقت ایک معاملہ درج کیا جب ایک ڈاکٹر اور اس کے مریض کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔

اس سلسلہ میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو معاملہ کی تحقیق کر رہی ہے ۔

واضح رہے اس ضمن میں ایک لڑکی نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ایک عرصہ قبل بنائی گئی ہے جب وہ چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئی تھی ۔ اس نے مزید کہا کہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی اور ویڈیو میں دکھایا گیا مواد بھی ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ جس پر راجوری پولیس تھانہ میں جموں و کشمیر پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

وہیں ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کہا کہ معاملہ درج کرنے کے فوراً بعد ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملہ کی تحقیق کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ ویڈیو راجوری ضلع میں ڈاکٹر کے کلنک کے اندر بنائی گئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضلع ہسپتال راجوری میں تعینات حکام جن میں چار ڈاکٹر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس ویڈیو کو درہال ،منجاکوٹ اور راجوری کے وٹس ایپ گروپ پر بھی کچھ لوگوں نے شیئر کیا۔واضح رہے اس ویڈیو کو بنانے اور پھیلانے والے کے خلاف کڑی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.