ETV Bharat / briefs

حج پر جانے والوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری لازمی - حج کمیٹی آف انڈیا

ہریانہ حکومت نے سنہ 2021 کے دوران ریاست سے حج پر جانے والے حاجیوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری کی دونوں خوارک لینے کی ہدایت دی ہے۔

Harayana haj committee
Harayana haj committee
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:55 PM IST

ریاستی حج کمیٹی کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب حکومت کی وزارت حج نے مطلع کر کے حاجیوں کے لیے ٹیکہ کی دونوں خوارک لازمی کر دی ہے۔ ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر حاجیوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ادھر، حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے یہ واضح کیا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب حکومت کی جانب سے حاجیوں کو حج پر بھیجنے کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے حالانکہ حاجیوں کو بلانے اور نہ بلانے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہی ہوگا۔

حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی اور ہریانہ حج کمیٹی سعودی عرب کے فیصلے کے مطابق ہی کارروائی کریں گی۔ البتہ حج کے لیے درخواست کرنے والوں سے گذارش ہے کہ وہ حج پر جانے سے قبل کورونا ٹیکہ کاری کے دونوں ڈوز لے کر اپنی سطح پر تیار رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.