ETV Bharat / briefs

اترپردیش میں اب ہفتے میں تین دن کا لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 3:43 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر اترپردیش میں اب ہفتے میں تین دن لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ جمعہ کی رات سے منگل کی صبح 7 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

Yogi
Yogi

اترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

معلوم رہے کہ پہلے ہفتے میں دو دن سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ تھا، اب اسے بڑھا کر جمعہ کی رات سے منگل کو صبح 7 بجے تک کر دیا گیا ہے۔

اب ریاست میں سنیچر، اتوار اور پیر کو سبھی بازار اور دکان پوری طرح بند رہیں گے لیکن ضرورت کی چیزوں کے لیے آنے جانے پر پہلے کی طرح چھوٹ رہے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو سخت ہدایت دی ہے کہ بازار میں سماجی دوری و ماسک کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.