مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بدھ کو میئر اور ڈپٹی میئر عہدہ کے لیے انتحاب ہوا۔ رگھور پورہ وارڈ کےوارڈ کونسلر شیام سندر اگروال نے میئر کے عہدہ کے لیے اور میور وہار وارڈ کی میونسپل کونسلر کرن وید نے ڈپٹی میئر عہدہ کے لیے پرچہ داخل کیا تھا۔
بی جے پی دہلی میونسپل کارپوریشن میں اکثریت میں ہے۔ ایسے میں شیام سندر اگروال اور کرن کی جیت پکی ہوگئی تھی اور آج کونسلر شیام سندر اگروال نے اسکوٹی پر میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر پہنچ کر میئر کا عہدہ سنبھال لیا۔