ETV Bharat / briefs

کورونا کی رفتار میں کمی، 2.84 لاکھ سے زیادہ صحتیاب - ٹیکہ کاری

ملک میں کورونا وائرس کی رفتارمیں کمی کے درمیان دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے کم تھی وہیں اس کے مقابلے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ تھی اور 2.84 لاکھ مریضوں نے اس وبا کو شکست دی جس سے فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 8.04 فیصد رہ گئی۔

کورونا کی رفتار میں کمی، 2.84 لاکھ سے زیادہ صحتیاب

author img

By

Published : May 29, 2021, 3:35 PM IST

بھارت میں جمعہ کے روز 30 لاکھ 62 ہزار 247 افراد نے کورونا ٹیکہ لگوایا۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 89 لاکھ دو ہزار 445 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 173790 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 77 لاکھ 29 ہزار 247 ہو گئی۔ اس دوران دو لاکھ 84 ہزار 601 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک ملک میں دو کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 11 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔

فعال کیسز ایک لاکھ 14 ہزار 428 کم ہو کر 22 لاکھ 28 ہزار 724 رہ گئے ہیں، حالانکہ دریں اثناء 3617 افراد ہلاک ہوئے اور وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 22 ہزار 512 ہو گئی ہے۔ملک میں ریکوری ریٹ بڑھ کر 90.80 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.16 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.