ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز 14 لاکھ سے تجاوز

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ یومیہ کیسز اور اموات شرح میں گراؤٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز 14 لاکھ سے تجاوز
مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز 14 لاکھ سے تجاوز
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 9:52 PM IST

ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور اموات شرح میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے ساڑھے آٹھ ہزار نئے کیسز درج کئے گئے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 108 لوگوں کی موت ہوئی ہے وہیں گذشتہ روز 136 اموات ہوئی تھیں۔ محکمہ صحت کے مطابق تقریباً دو ماہ بعد اموات کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اموات کی شرح میں مزید کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ یومیہ کیسز اور اموات کی شرح میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب کچھ منصوبہ کے مطابق ہورہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ 15 جون تک کورونا کی دوسری لہر پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔

مختلف اضلاع میں کورونا کے یومیہ کیسز پر ایک نظر:

شمالی 24 پرگنہ: 1842

کولکاتا:976

جنوبی 24 پرگنہ:665

ہوڑہ:609

ہگلی:491

دارجلنگ:541

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک 13،87،131 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 1،70،03 تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،03،535 تک پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے اب تک 15،907 اموات ہوئی ہیں۔ دوسری طرف ریاستی حکومت کے مطابق ریاست میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو مفت کورونا ویکسین لگائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.