ETV Bharat / briefs

'لاچار نظام کے درمیان باہمی تعاون سے کورونا کو ہرایا جاسکتا ہے'

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے سیاہ آندھی میں پھنس چکے ہیں اور سسٹم بے بس ہوچکا بے ، لہذا اس تباہی کو شکست دینے کیلئے لوگوں سے باہمی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔اس تعاون سے تباہی کو مات دیکر اندھیرے سے اجالے کی طرف آنا ہے۔

Rahul
Rahul
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 6:00 PM IST

ایک بیان میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ مایوسی جو چاروں طرف پھیلی ہے وہ اس کے درمیان سب کو ڈھارس باندھتے ہوئے دوسرں کی مدد کےلیے جو بن پڑے بغیر تھکے وہ کرنا ہے اورتھکان کو نظر انداز کر کے کالی آندھی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریکی جو ہمارے چاروں جانب پھیلی ہوئی ہے اس کو چیرتے ہوئے روشنی ایک بار پھر ابھرے گی۔

یہ ہم سب کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہے ، جہاں ہم اپنی حد سے باہر جانے کے قابل ہیں اور ایک بار پھر اپنے جینے کے لامحدود خواہشات سے روبرو ہوں گے۔ ہمارے سامنے بے بسی اور خوف کو ایک طرف ہٹاکر ہم پر بہادر بنے رہنے کا چیلنج ہے ، لہذا ہم سب اس جنگ میں شامل ہیں ، ذات پات ، مذہب ، طبقے یا کسی بھی دوسرے امتیاز کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وائرس تفریق کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.