راشد علوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بی ایس پی کے امیدوار دانش علی کی حمایت میں انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کی تصدیق خود راشد علوی نے کی ہے۔
کانگریس نے عام انتخابات میں راشد علوی کو امروہہ سے اپنا امیدوارنامزد نہیں کیا تھا۔
خیال رہے کہ کانگریس نے اترپردیش میں سات سیٹوں پر انتخابات نہیں لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ بی ایس پی اور ایس پی اتحاد کا احترام بتایا تھا۔
واضح رہے کہ بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے کانگریس کے اس اقدام کو سازش قرار دیا تھا۔
اب کانگریسی رہنما راشد علوی کے اس عمل پر ان کا کیا ردعمل ہو تا ہے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔