ETV Bharat / briefs

کنیاکماری سیٹ سے کانگریس امیدوار کامیاب - الیکشن کمیشن

کانگریس نے تمل ناڈو کی کنیاکماری لوک سبھا سیٹ پر پھر سے جیت درج کی ہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمان ایچ وسنت کمار کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوجانے کے سبب اس سیٹ پر 6 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوا تھا۔

Congress
Congress
author img

By

Published : May 3, 2021, 10:57 PM IST

ضمنی انتخاب میں کانگریس نے وسنت کمار کے بیٹے وجئے وسنت کو میدان میں اتارا تھا جنہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اور سابق مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔

الیکشن کمیشن سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایم کے کے اتحادی کی حیثیت سے انتخاب لڑنے والے وجے وسنت کو کل 576037 ووٹ ملے جبکہ رادھا کرشنن نے 438087 ووٹ حاصل کیے۔

وسنت نے 137950 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی اور وہ پہلی بار پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

وسنت کو کل 52.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے حریف بی جے پی امیدوار کو 39.92 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

اپنی پہلی فتح کے بعد نومنتخب رکن پارلیمان وسنت نے ٹویٹ کرکے اپنی جیت کنیا کماری کے عوام اور ان کے والد کے لئے وقف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.