ETV Bharat / briefs

کانگریس نے نیوز اینکر کو اپنا امیدوار بنایا - اتر پرادیش انتخابات

ریاست اترپردیش کی مہاراجا گنج سیٹ سے کانگریس نے پہلے تنو شری کے نام کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں اپنی غلطی کی اصلاح کر لی۔

نیوز اینکر سپریا سرینت
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 6:09 PM IST

کانگریس نے مہاراجا گنج پارلیمانی سیٹ کے لیے نیوز اینکر سپریا سرینت کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی سپریا نے ملازمت سے استعفی دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس اور شیوپال یادو کی پراگتی شیل سماجوادی پارٹی نے مہاراجگنج سیٹ سے ایک ہی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔

کانگریس نے یو پی حکومت میں رہنما رہے اور شائراہ مدھومتا شکلا قتل میں سزا کاٹ رہے امر منی ترپاٹھی کی بیٹی تنوشری کو مہارجگنج سیٹ سے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
جبکہ ہفتے قبل ہی پرگتی شیل سماجوادی پارٹی نے بھی تنوشری کے نام کا اعلان کیا تھا۔

لیکن اب کانگریس پارٹی نے اپنی غلطی کو سدھارتے ہوئے نیوز اینکر سپریا شرینیت کو امیدوار بنایا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شیو پال کی پارٹی اس انتخابات میں کوئی سیٹ حاصل کر پائے اس کا امکان کم ہے۔ لیکن سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کے لئے سر درد ثابت ہو سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.