ETV Bharat / briefs

'ریاست اور مرکزمشترکہ طو پرتعاون کریں' - وزیرمالیات نرملا سیتا

وزیرمالیات نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اگر ریاست اور مرکز مشترکہ طور پر کام نہیں کریں گے تو کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو گا۔

ریاست اور مرکز مشترکہ طور پر تعاون کریں
author img

By

Published : Jun 21, 2019, 3:13 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست اور مرکز مشترکہ طور کام نہیں کریں گے تو کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوگا۔

سیتا رمن نے ریاستوں کے وزراء خزانہ کے ساتھ بجٹ سے قبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی ذمہ داری اقتصادی ترقی کے لیے ہدایت اور منصوبہ بنانا ہے، جبکہ ریاستوں کی ذمہ داری اس کو زمینی سطح پر نافذ کرنا ہے۔

انہوں نے 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق مرکزی آمدنی میں ریاستوں کی حصہ داری کو 32 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کیے جانے کا ذکر کیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حال ہی میں ریاستوں کو مرکزی آمدنی میں ملی حصہ داری 829344 کروڑ روپے سے بڑھا کر 1238274 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.