اطلاعات کے مطابق سوپور اور پٹن میں نماز جمعہ کے بعد نوجوان سڑکوں پر آئے اور تعینات فورسز اہلکاروں پر سنگباری کرنے لگے۔
فورسز نے جوابی کارروائی میں ٹیر گیس کے گولے داغے جس کے دوران متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جسے بعد میں سوپور ہسپتال سے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ڈاڈسرہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک مسلح تصادم کے دوران عسکریت کمانڈر ذاکر موسیٰ کو ہلاک کیا گیا تھا۔