پولیس ذرائع کے مطابق شہر سرینگر میں نماز کے بعد نوجوان سڑکوں پر اتر آئے اور عسکریت پسند ذاکر موسی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر سنگ باری شروع کردی ۔
سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغے، اس دوران کچھ نوجوان معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے ریفرکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ دارالحکومت سرینگر میں بھی بندیشیں اور پابندیاں عائد کی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ڈاڈسرہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک مسلح تصادم کے دوران عسکریت کمانڈر ذاکر موسیٰ کو ہلاک کیا گیا تھا۔