ETV Bharat / briefs

ضلع بیربھوم: ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

بیربھوم ضلع کے لابھپور تھانہ کے تحت بیڑا پاڑہ کے بوتھ نمبر 122 کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

Clash
Clash
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 7:24 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔

بیربھوم ضلع کے عالم بازار تھانہ کے تحت بیرپاڑہ کے بوتھ نمبر 122 کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

پولنگ بوتھ کے باہر ہوئی جھڑپ کے دوران بانس اور راڈ کا جم کر استعمال کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور مرکزی فورسز کو حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ لاٹھی چارج میں بھی چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری طرف بیربھوم کے تحت لابھپور علاقے میں پولیس اور مرکزی فورسز کی خصوصی کارروائی کے دوران کھیت سے ڈیڑھ سو کے قریب تازہ بم برآمد کیے گئے۔

دوسری طرف آٹھویں اور آخری مرحلے چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر ووٹ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے گئے۔

ذرائع کے مطابق انو برتا منڈل کے گڑھ بیربھوم ضلع کے 3908 بوتھوں میں سے 1175 پولنگ بوتھوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان بوتھوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

اس کے علاوہ دو سو سے زائد بوتھوں پر کوئک رسپانس اسکواڈ کو تعینات کیا گیا تاکہ حالات کو جلد از جلد قابو میں کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بیربھوم ضلع میں پرامن ووٹنگ کروانے کے لئے پانچ ضلع مجسٹریٹ کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی درمیان 72 گھنٹوں کے نظر بند کا سامنا کرنے والے ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل انتخابی کمیشن کی ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ووٹ دینے کے لئے پولنگ بوتھ پہنچے۔

آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے سکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے۔ اس مرحلے میں مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا۔

دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں آٹھویں اور آخری مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ کے لئے پرعزم رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.