کئی گھنٹے دہلی ۔ الور نیشنل ہائی وے جام رہا، اس موقع پر ذاکر حسین نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت نے میوات کے ہر مسئلے کو سنجیدگی سے سنا۔ ہم نے اسمبلی میں میوات کے مسائل کو اٹھایا اور وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ان کو حل کیا۔'
انہوں نے کہا کہا 'میں نے بی جے پی کی جانب سے میوات پر توجہ دینے کے سبب شمولیت اختیار کی ہے۔'
چودھری ذاکر نے کہا کہ 'ضلع صدر سریندر پرتاپ آریہ جو بھی حکم دیں گے ایک ادنیٰ سے کارکن کی طرح بی جے پی کی خدمت کروں گا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'بی جے پی نے ڈرائیورنگ لائسنس کا مسئلہ حل کیا۔ میوات کینال کا افتتاح کروایا، نگینہ ہریانہ سے تجارہ راجستھان کے لیے پہاڑ کاٹ کر سڑک نکالی اور فروزپور جھرکا سے پہاڑی راجستھان تک سڑک کی تعمیر کی جو میوات کے لیے بڑے کام ہیں۔'
ذاکر حسین کے بی جے پی میں شامل ہونے سے میوات میں بی جے پی کو فائدہ ملنے کا امکان ہے۔
ذاکر حسین نے کہا کہ 'صرف نوح ہی نہیں بلکہ میوات کی تین سیٹوں پر بھی اس بار کمل کھل سکتا ہے۔ یہ بات طے ہے کہ اس بار میوات کے عوام نے کافی حد تک بی جے پی کو قبول کیا ہے۔'