تلنگانہ کے حیدرآباد، ورنگل اربن، ملگ،جنگاؤں، محبوب آباد، جئے شنکر بھوپال پلی میں چکن کی قیمت آسمان میں پہنچ گئی ہی۔
ان علاقوں میں چکن کی قیمت 240 سے 300 روپے تک میں فروخت ہورہے ہیں۔ زندہ چکن 150 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔
جبکہ بکرے کے گوشت 600 روپے سے 750 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ زیادہ تر لوگ چکن کو ہی پسند کرتے ہیں۔
قیمت بڑھنے کی وجہ موسم گرما بتایا جارہا ہے۔ موسم گرما میں مرغیاں دھوپ کی تپش اور لو کی وجہ سے کافی مررہی ہیں۔ جو مرغیاں زندہ بچ رہی ہیں انکی قیمتوں میں اضافہ کردیا جارہا ہے۔
تہواروں اور شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ ہر کوئی چکن کواپنی پسند میں شامل کیا ہوا ہے۔ہر آئٹم چکن کے ذریعہ ہی بنایا جارہا ہے۔ چکن، حلیم، چکن کباب، چکن 65، چکن تکا، چکن روسٹ، چکن ریڈ، چکن گرین، چکن مصالحہ، چکن بریانی، چکن رولس ودیگر ائیٹم چکن ہی سے تیار کئے جاتے ہیں۔
ہر روز ایک کروڑ 75 لاکھ کوئنٹل چکن فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ ایک کروڑ کونٹل چکن تو صرف حیدرآباد ہی میں فروخت ہوتا ہے جبکہ تلنگانہ اضلاع میں تقریباً 75 لاکھ کنٹل چکن فروخت ہوتا ہے۔
بکرے کا گوشت عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے۔ غریب و متوسط طبقات کے لوگ چکن ہی کو پسند کرتے ہیں اور اسکو استعمال کرتے ہیں چکن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔