دارالحکومت دہلی کے مشرقی علاقے میں عالمی یوم یوگا کے موقع پر کل ہند امام آرگنائیزیشن کے چیئرمین امام عمیراحمد الیاسی شامل ہوئے۔
اس پروگرام میں الیاسی نے خود یوگ کرکے یہ پیغام دیا کہ یوگ کو کسی مذہب سے منسلک کرکے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یوگ کرنے سے انسان تندرست رہتا ہے، اس لیے اسے تمام لوگوں کو کرنا چاہیے۔
الیاسی خاص طور پر مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یوگا کریں کیوں کہ یہ ناقابل اعتراض ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پانچ برس قبل لوگوں کو صحت مند رہنے کا جو خواب دیکھا تھا وہ تعبیر ہونے لگا ہے، اور آج لوگ بڑی تعداد میں یوگا تقریب میں شامل ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس تقریب میں مشرقی دہلی کےرکن پارلیمان اور سابق کرکٹرگوتم گمبھیر بھی شامل ہوئے۔