ETV Bharat / briefs

'تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں' - peace in kashmir

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کشمیری نوجوانوں کو امن کے قیام کے لیے آگے آنے کا مشورہ دیا۔

Secundrabad
author img

By

Published : Jun 16, 2019, 10:59 PM IST

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہندوستان کی تعمیر کے خواہشمند ہیں جس کے ذریعہ وادی کشمیر میں پولیس پر پتھراو اور پاکستان زندہ باد کانعرہ سننے میں نہ آئے۔
انہوں نے کشمیر کے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تشدد اور بندوق سے دستبردار ہوتے ہوئے امن کے قیام کے لئے نریندر مودی حکومت کا تعاون کریں۔ریڈی جو اپنے حلقہ سکندرآباد کے کاچی گوڑہ بلدی ڈیویژن کے راج محلہ وٹھل واڑی میں عوامی مسائل سے واقفیت کے لئے پدیاترا کررہے تھے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مہاتما گاندھی اور امبیڈکر کی سوچ کے مطابق کام کررہی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تشدد‘ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں۔کشن ریڈی نے کہا کہ وہ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے عوام کے مشکور ہیں جن کے ووٹوں کی وجہ سے آج وہ مرکزی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے حلقہ کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ہر ہفتہ اور اتوار کو مختلف علاقوں میں پدیاترا کرتے ہوئے مقامی مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.