مغر بی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے بشیر ہاٹ حلقے سے ترنمول کا نگریس کی امیدوار نصرت جہاں نے پرچہ داخل کر نے کےبعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہاکہ مغر بی بنگال اب تک ابنتخابات پرُ امن رہے ہیں۔ مرکزی فورسز پر سوال اٹھا نا میرا کام نہیں ہے۔ مرکزی فورسز کا جو کام ہے وہ اسے کرنے دیا جائے۔
نصرت جہاں کے مطابق میں ممتا بنر جی کی ترقیاتی کاموں پر ووٹ مانگ رہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ بڑی جیت ملے گی ۔بشیر ہاٹ کے عوام میر ے ساتھ ہیں۔
ٹالی ووڈ اداکارہ سے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنےو الی نصرت جہاں نے کہاکہ کانگریس ، بی جے پی اور سی پی آ ئی ایم سے لوگ اب چکے ہیں۔ان پار ٹیوں نے لوگوں کے لیے کچھ نیں کیا ہے۔بی جے پی فرقہ پرست جماعت ہے۔ہر وقت فساد کی بات کرتی ہے۔
دوسری طرف بشیر ہاٹ سے بی جے پی کے امیدوار سانتن باسونے کہاکہ ترنمول کانگریس کی مددسے انتخابات کے دوران بوتھوں پر قبضے کی کوشش کرنے کی سازش کر رہی ہے۔