ETV Bharat / briefs

بی جے پی وفد کادورہ بھاٹ پاڑہ - بھاٹ پاڑہ

ایس ایس اہلووالیہ،ستیہ پال سنگھ اور وی ڈی رام پرمشتمل تین رکنی بی جے پی وفد کے فسادزدہ علاقہ بھاٹ پاڑہ پہنچنے پر حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعددافراد زخمی ہو گئے۔

بی جے پی وفد کادورہ بھاٹ پاڑہ
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 6:27 PM IST

سابق وزیراور موجودہ رکن پارلیمان ایس ایس اہلوالیہ نے کہاکہ بھاٹ پاڑہ کے حالات بہت خراب ہے۔ پولیس کی جانبدارکارروائی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو ئے ہیں۔

بی جے پی وفد کادورہ بھاٹ پاڑہ

انہوں نے کہاکہ پولیس نے 17 سال کے ایک نوجوان کو پوائنٹ بلینک سے سرمیں گولی ماری جس سے اس کی موت موقع پرہی ہوگی۔

ایس ایس اہلوالیہ کے مطابق پولیس نے ایک سبزی فروش کوگولی مارکرہلاک کردیا۔ ہمارے پاس پولیس کے خلاف پختہ ثبوت ہے۔اب تک سات لوگوں کو گولی ماری گئی ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ پولیس عوام کی آواز کو طاقت کے ذریعہ دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ سب ہورہاہے۔ بات چیت کے ذریعہ تنازعہ کو حل کیا جا سکتا تھا یکن ایسا نہیں کیا گیا۔

بی جے پی وفد کادورہ بھاٹ پاڑہ

رکن پارلیمنٹ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر پولیس ہوائی فائرنگ کی توعام آدمی کو گولی کیسی لگی۔عام لوگوں کی موت پر افسوس ہے ۔مغر بی بنگال کواس کا جواب دینا پڑے گا۔

بی جے پی کے وفد نے تصادم میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے خاندان سے ملاقات کی اورانہیں معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی۔بی جے پی وفد بھاٹ پاڑہ کے حالات جائزہ لینے کے بعد امت شاہ کوتفصیلی رپورٹ سونپے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.