ETV Bharat / briefs

مرکز نے تلنگانہ کو صرف 70 لاکھ ٹیکے فراہم کئے: ڈاکٹر سرینواس - مرکزی حکومت

ڈائرکٹر صحت عامہ تلنگانہ ڈاکٹر سرینواس نے واضح کیا کہ ریاست کے تمام افراد کا کوویڈ ٹیکہ اندازی کے سلسلہ میں احاطہ کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کو حکومت نے اجازت دی ہے۔ ریاست کے لیے 6 کروڑ ٹیکوں کی ضرورت ہے۔

مرکز نے تلنگانہ کو صرف 70 لاکھ ٹیکے فراہم کئے: ڈاکٹر سرینواس

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 7:07 PM IST

ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ مرکز کی طرف سے اب تک ریاست کو صرف 70 لاکھ ٹیکے فراہم کئے گئے۔ آج 50 ہزار افراد کو ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔ دوسرے ڈوز والوں کے لیے 35 لاکھ ڈوز کافی ہوجائیں گے۔ انہوں نے حیدرآباد کے ہائی ٹیکس میں کوویڈ کی بڑے پیمانہ پر ٹیکہ اندازی کے پروگرام کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہ حیثیت مجموعی پہلے اور دوسرے ڈوز کو ملاکر 55 لاکھ ڈوز ریاست کےلیے درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کمپنیوں کے ذریعہ 25 فیصد ٹیکے پرائیویٹ اسپتالوں کو دیئے تاہم ریاستی حکومت تلنگانہ کے لئے زائد ٹیکے حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ ان ٹیکوں کی تیاری حیدرآباد میں ہی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکہ لینے کا عمل ایک منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے تاہم کچھ دیر کے لئے ٹیکہ لینے والے پر نگرانی رکھی جاتی ہے۔ٹیکے لینے والوں میں منفی اثرات کافی کم ہیں۔

ڈائرکٹر صحت عامہ نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں کافی کمی ہوئی ہے۔ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ کی برقراری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے ہر سرکل میں ایک ٹیکہ اندازی کے مرکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ٹیکہ اندازی کا کام حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کی جانب سے بھی کیاجارہا ہے۔ ترجیحی گروپس کے بعد معمول کی عمر کے افراد کے لیے عمر کی ترجیحی بنیا د پر کو ٹیکے دینے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.