ETV Bharat / briefs

تلنگانہ سے مرکز کا کوئی امتیاز نہیں: کشن ریڈی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 4:49 PM IST

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے حیدرآباد کے گاندھی اسپتال اور دیگر کورونا کے اسپتالوں کا معائنہ کیا جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

کشن ریڈی
کشن ریڈی

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب کورونا کے معاملات تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں، ایسے میں سیاست ضروری نہیں ہے۔

وزیر موصوف نے حیدرآباد کے گاندھی اسپتال اور دیگر کورونا کے اسپتالوں کا معائنہ کیا جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

اس معائنہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘ریاست کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو مرکزی حکومت پر غیر ضروری الزامات عائد کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کیا ہے’۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست میں درج کورونا کے معاملات اور اموات کی تعداد کی مناسبت سے ہی ریاست کو آکسیجن کی سپلائی کا کام مرکزی حکومت کی جانب سے کیاجارہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اندرون تین دن ریاست کو ریمڈیسور انجکشنس فراہم کئے جائیں گے جو کورونا کے مرض سے لڑنے میں معاون ہوتے ہیں۔

مسٹر ریڈی نے کہا ‘گاندھی اسپتال میں آکسیجن کے دو یونٹس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے اندرون 24 گھنٹے آکسیجن کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے’۔

انہوں نے کہا ‘حیدرآباد کے اسپتالوں کے مسائل پر ریاستی حکومت کو توجہ دلائی جائے گی۔ آکسیجن اور کورونا کے علاج کے لئے معاون دواوں کی کوئی کمی نہیں ہے’۔

انہوں نے کہا کہ کل تک حیدرآباد کے مختلف اسپتالوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے عوام سے خواہش کی کہ وہ چوکسی اختیار کریں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کریم نگر اور ورنگل میں بھی آکسیجن کی تیاری کے مراکز الاٹ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو یا لاک ڈاون کا نفاذ ریاستوں کے دائرہ کار میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.