صوبہ کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا صنعتی شہر اندور میں جہاں پورے ملک سے لوگ کاروبار کے مقصد سے یہاں آتےہیں لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے راتوں رات کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد جو کاروباری جہاں تھے وہیں پھنسے کر رہ گئے۔
ان کاروباریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کو گھر بھیجنے کا جلد انتظام کیا جائے وہیں انہوں نے حکومت کی انتظامیہ پر بھی سوال اٹھایا ہے کہ ہمارے کھانے پینے کا انتظام اچھے سے نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اندور کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے جہاں تین ہزار سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں۔ وہیں ابھی تک 100 سے زیادہ موت بھی درج کی جا چکی ہیں ریڈ زون والا یہ علاقہ ابھی بھی کورونا کی زد میں ہیں اور ہر روز کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔