ETV Bharat / briefs

برازیل میں کووڈ-19 سے حالات ابتر، چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 983 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 622 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ برازیل میں 24 ہزار سے زائد نئے کیسز آنے کے سبب تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برازیل میں کووڈ-19 سے حالات ابتر، چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں
برازیل میں کووڈ-19 سے حالات ابتر، چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں
author img

By

Published : May 4, 2021, 12:36 PM IST

دنیا بھر میں کورونا نے قیامت کا منظر پیدا کردیا ہے۔ امریکہ ایسا ملک ہے جو کورونا متاثرین کے معاملہ میں پہلے نمبر پر بنا ہوا ہے۔ برازیل بھی جنوبی امریکہ میں واقع ہے جہاں روزانہ بیس ہزار سے زائد کورونا کیسز آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 619 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 79 ہزار 529ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ برازیل دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی امریکی ملک برازیل وبا کی ایک نئی لہر کا سامنا کررہا ہے، جس کے نتیجے میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے سبب طبی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کووڈ- 19 کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.