ETV Bharat / briefs

برازیل: کورونا انفیکشن کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 3.90 لاکھ کے قریب

دنیا میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر جنوبی امریکہ کا ملک برازیل ہے جہاں مزید تین ہزار سے زیادہ اموات ہونے کے سبب اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3.90 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

برازیل: کورونا انفیکشن کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 3.90 لاکھ کے قریب
برازیل: کورونا انفیکشن کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 3.90 لاکھ کے قریب
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 11:47 AM IST

جنوبی امریکی ملک برازیل کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار 137 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 8 ہزار 215 ہوگئی۔ وہیں اس بیماری کی وجہ سے مزید 3076 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جسے ملاکرمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 3 لاکھ 89 ہزار 492 ہوگئی ہے۔

خبروں کے مطابق برازیل کے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ساؤ پولو میں، 28.27 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور 92 ہزار 548 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں، جب کہ ریو، م ڈی جینیرو میں انفیکشن کے 7.23 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 42 ہزار 857 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک برازیل میں 4 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 519 افراد کو کووڈ - 19 ویکسین دی جا چکی ہے۔

دریں اثنا، برازیل کے ریو ڈی جینیرو میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور لوگوں کو پیر سے جمعہ تک شہر کے مشہور ساحل (بیچ) پر جانے کی رعایت دی، لاک ڈاؤن کے انتظامی امور افسران کے مطابق حالانکہ یہاں ہفتے کے آخر میں بند رہے گا اور رات کی پابندی نافذ رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.