شمالی 24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت گوسی پاڑہ علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس کی وردی میں متعدد دکانوں میں تلاشی کے نام پر لوٹ پاٹ مچائی ۔
تاجروں نے جب اس کی مخالفت کی تو دکانداروں کی پٹا ئی کئی گئی۔ دکانداروں نے جگتدل تھانے میں شکایت درج کرانے کے لیے پہنچے تو ان کی بات نہیں سنی گئی ۔
تاجروں ھے پولیس کی اس حرکت پر احتجاج کر تے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمد رفت ٹھپ پڑ گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ناکہ بندی ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس اور تاجروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی ۔
پولیس نے لاٹھی چارج کیاتوتاجروں نے پتھر بازی کی۔دونوں کے درمیان گھنٹے بھر جھڑپوں کا سلسلہ جا ری رہا۔
پولیس نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے لوگوں نے پولیس کی ٹیم پر پتھر بازی شروع کردی۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے مجبوراًلاٹھی چارج کرنا پڑا۔
علاقے میں کشیدگی کو دکھتے ہوئے پولیس اور کمبٹ فورسز کو تعینات کی گئی ہے ۔علاقے میں دہشت کا ماحول ہے ۔