ژین فینگ کاؤنٹی حکومت نے کہا کہ 'جنوبی چین کے صوبے گوئزو میں جمعرات کو بیپن ندی میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 29 افراد سوار تھے، ان میں سے 16 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ دریا سے تمام لاشوں کو بھی نکال لیا گیا ہے'۔
پولیس نے کشتی کے مالک کو حراست میں لیا ہیں۔
صوبائی حکومت نے جمعہ کو وا ٹر ٹریفک سیکورٹی کو اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حادثے میں ملوث کشتی کو زراعت کے لئے استعمال کیا جاتا رہا تھا۔