ETV Bharat / briefs

خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - blood

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سنت نرنکاری چیریٹیبل فاؤنڈیشن نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے تعاون سے پتنی ٹاپ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 7, 2019, 2:11 AM IST

کیمپ کا افتتاح جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر، ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کیا۔

خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
اس موقع پر سنت نرنکاری مشن کے 82 رضاکار عقیدت مندوں نے 82 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔

سنت نرنکاری مشن 1986 کے تحت اب تک ملک بھر میں 6076 بلڈ ڈونیشن کیمپوں کے ذریعے 10،36،560 یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا ہے۔

خون عطیہ کیمپ کے علاوہ ایک عظیم الشان جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سنت نرنکاری مشن کے مرکزی مبلغ (پرچارک) مہادیو کڈیار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

نرنکاری مشن کے زونل انچارج بی پی سنگھ نے بتایا کہ 'عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پتنی ٹاپ میں صفائی مہم اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے لوگوں نے شرکت کی۔'

اس موقع پر ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ سنت نرنکاری چیریٹیبل فاؤنڈیشن کا شمار دنیا کے کئی اہم خون کا عطیہ دینے والی تنظیموں میں کیا جاتا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.