بی جے پی کے حامیوں نے کہاکہ ملک میں تمام سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کو مظاہرہ ہر نے کی آزادی حاصل ہے مگر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے یہ آزادی چھین لی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے کارکنان ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اسی پولیس نے فا ئر نگ کر دی ۔ پولیس کی فا ئرنگ میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
بی جے پی کے کارکنان کے مطابق مظاہرے کے دوران فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکارکی گرفتاری کا مطالبہ کیااور ان کے خلاف سخت کارروا ئی کرنے کامطالبہ کیا۔
دوسری طرف ضلع ہگلی پولیس انتظامیہ نے بی جے پی کے کارکنان کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ کے دوران فا ئرنگ ہوئی تھی جس میں ایک شخص زخمی ہواتھا۔