عا م آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما اور دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے بتایا کہ 'دہلی میں انتخابات لڑنے کے لیے ان (بی جے پی) کے پاس کوئی موضوع نہیں بچا ہے جن فرضی موضوعات پر وہ لڑنا چاہتے ہیں انہیں لوگوں کی طرف سے تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی ایک نئی اسکیم کو انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت وہ ہمارے اراکین اسمبلی کو خریدکر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔'
سسودیا نے کہا کہ '12 مئی سے پہلے و ہ (بی جے پی کے رہنما) عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو بی جے پی میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بعد ایم سی ڈی الیکشن سے پہلے جیسا ماحول بنانا شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اسی مقصد سے ہمارے سات اراکین اسمبلی سے بی جے پی کے لوگوں نے رابطہ کیا اور انہیں دس دس کروڑ وپے کی پیش کش کی۔'
واضح رہے کہ دہلی کی سات پارلیمانی سیٹوں پر 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔