گزشتہ روز بیربھوم ضلع کے لابھ پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے منیرالاسلام نے ترنمول کا دامن چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔
منیر الاسلام کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے 24 گھنٹہ کے اندر مغر بی بنگال کے بی جے پی کارکنان نے سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکالی۔
بی جے پی کے کارکنان کاکہناہے کہ منیرالاسلام کی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے بی جے پی کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔منیرالاسلام ایم ایل اے رہتے ہوئے لابھ پور کے بی جے پی کے کارکنان کودھمکی دیتے رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے سابق ایم ایل اے کے کہنے پر بی جے پی کے کئی حامیوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔ جس کے کہنے پربی جے پی کے کارکنان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اس شخص کاکہنا ماننا مشکل ہے۔
بی جے پی کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر منیرالاسلام کے خلاف زہراگلتے ہوئے کہاکہ انوپم ہاجرہ کا ہاتھ پکڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مسلمان ایم ایل اے منیرالاسلام سے پارٹی کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔